شام
شام کے عفرین میں ترک فوج کا "جلبرہ” فوجی اڈے سے 8 سال بعد انخلا
شام کے عفرین میں ترک فوج کا "جلبرہ” فوجی اڈے سے 8 سال بعد انخلا
ترکی کی فوج نے تقریباً 8 سال کے کنٹرول کے بعد شام کے صوبہ حلب کے علاقے عفرین میں واقع اسٹریٹجک گاؤں "جلبرہ” سے انخلا کر لیا ہے۔
قبضے کے بعد یہ علاقہ شمالی شام میں ترک فوج کے اہم فوجی مراکز میں شامل ہوگیا تھا۔
روزنامہ زمان کے مطابق، ترک فوج کے انخلا کے دوران فوجی اہلکاروں اور تمام عسکری سازوسامان کو بھی وہاں سے منتقل کر دیا گیا۔ اسے صوبہ حلب میں حالیہ میدانی تبدیلیوں اور فوجی تعیناتی کی نئی ترتیب کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔




