مقدس مقامات اور روضے
روضہ امام حسین علیہ السلام کی جانب سے غیر ملکی زائرین کے لئے کثیرالزبان رہنمائی مراکز کا قیام
روضہ امام حسین علیہ السلام کی جانب سے غیر ملکی زائرین کے لئے کثیرالزبان رہنمائی مراکز کا قیام
روضہ امام حسین علیہ السلام نے دوسرے سال بھی اربعین کے موقع پر غیر ملکی زائرین کے لئے کثیرالزبان رہنمائی مراکز کا منصوبہ شروع کیا ہے۔
ان مراکز میں 3 بنیادی محوروں پر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں جن میں فارسی، انگریزی، اردو، جرمن اور فرانسی زبانوں میں ترجمہ، راستوں کی رہنمائی، زیارت کے آداب کا تعارف اور شرعی و اعتقادی سوالات کے جوابات شامل ہیں۔
اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی زائرین کے لئے سہولیات پیدا کرنا اور تحریک حسینیؑ کے عالمی پہلوؤں کو مزید تقویت دینا ہے۔




