
NEET-UG 2026 میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف جاری ملک گیر طلبہ تحریک کے بعد مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جبکہ حکومت نے وزارتِ تعلیم کا اضافی چارج سینئر مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کے سپرد کر دیا۔
حکومت نے اس کے ساتھ ہی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) میں اعلیٰ سطح کی انتظامی کارروائی، امتحانی نظام میں اصلاحات، شفافیت کو یقینی بنانے اور آئندہ سال سے NEET-UG کا انعقاد کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (CBT) موڈ میں کرنے کا اعلان کیا ہے۔
طلبہ تنظیموں نے ان اقدامات کو اپنی طویل جمہوری جدوجہد کی اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانی مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی اور تعلیمی نظام میں مستقل اصلاحات تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔




