امریکہ

امریکہ کی ریاست یوٹا میں مسلمان شہری پر چاقو سے حملے کی شدید مذمت؛ شہری حقوق کی تنظیموں کا سخت ردِّعمل

امریکہ کی ریاست یوٹا میں مسلمان شہری پر چاقو سے حملے کی شدید مذمت؛ شہری حقوق کی تنظیموں کا سخت ردِّعمل

امریکہ کی ریاست یوٹا کے ایک شاپنگ سینٹر میں ایک مسلمان دکاندار پر اسلام دشمنی پر مبنی خونریز حملے نے شدید غم و غصے اور مذمت کی لہر دوڑا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 48 سالہ ملزم پیٹر مائیکل لارسن نے متاثرہ شخص سے پہلے اس کا نام اور مذہب پوچھا، پھر اس پر پے در پے چاقو کے وار کیے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا مقصد مسلمانوں کو نشانہ بنانا تھا اور اس نے یہ حملہ پیشگی منصوبہ بندی کے تحت کیا۔

متاثرہ شخص کو جسم پر 15 چاقو کے زخم آنے کے باعث تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

سالٹ لیک ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) نے اس وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام مخالف نفرت انگیز بیانات اور ماحول کا سدِباب کیا جائے۔

تنظیم کے مطابق، صرف گزشتہ سال اسلاموفوبیا سے متعلق 8 ہزار سے زائد شکایات درج کی گئیں، جو گزشتہ تین دہائیوں کے دوران سب سے زیادہ تعداد ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ امیگریشن سے متعلق بعض پالیسیوں اور مشرقِ وسطیٰ کے حالیہ حالات کے اثرات نے اسلام دشمنی اور نفرت پر مبنی تشدد کے واقعات میں مزید اضافہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button