ماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

اربعینِ حسینی 1448 کے سلسلہ میں عالمی مجلسِ ہیئات و مواکبِ حسینی کی سرگرمیاں جاری؛ فاو، سیبہ اور ابوالخصیب کا دورہ

اربعینِ حسینی 1448 کے سلسلہ میں عالمی مجلسِ ہیئات و مواکبِ حسینی کی سرگرمیاں جاری؛ فاو، سیبہ اور ابوالخصیب کا دورہ

شہرِ مقدس کربلائے معلیٰ میں آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی عالمی ادارہ سے وابستہ عالمی مجلس ہیئات و مواکب حسینی کے نمائندہ وفد نے اربعینِ حسینی 1448 ہجری کے سلسلہ میں اپنی جاری سرگرمیوں کے تحت 28 محرم الحرام کو فاو، سیبہ اور ابوالخصیب کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وفد نے کربلائے معلیٰ کی جانب پیدل سفر کرنے والے زائرین، مختلف مواکب کے منتظمین اور دینی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

وفد نے شہر فاو میں متعدد دینی و مذہبی شخصیات اور موکب بطل علقمی علیہ السلام کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور زائرینِ اربعین کی خدمت کے لئے جاری انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس کے بعد وفد نے شہر سیبہ کا دورہ کیا، جہاں موکب اہالی سیبہ، موکب حضرت سیدہ رقیہ سلام اللہ علیہا اور موکب امام کاظم علیہ السلام کے منتظمین اور خدام سے ملاقاتیں کیں۔ اس دوران زائرین کی خدمت، انتظامی امور اور مذہبی و ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

دورے کے آخری مرحلے میں وفد نے ابوالخصیب میں ناصریہ سے تعلق رکھنے والے موکب پیادہ روی محبان محمد و آل محمد علیہم السلام کے اراکین، مقامی مواکب کے ذمہ داران اور دینی کارکنوں سے ملاقات کی۔

اس نشست میں اربعینِ حسینی کے دوران ثقافتی، تبلیغی اور خدماتی سرگرمیوں کو مزید منظم، مؤثر اور باہمی ہم آہنگی کے ساتھ انجام دینے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کا سلام، دعائیں اور خصوصی ہدایات بھی خدامِ حسینی تک پہنچائی گئیں، اور انہیں زائرینِ اربعین کی خدمت کو خلوص، اخلاص اور محبتِ اہلِ بیت علیہم السلام کے جذبے کے ساتھ جاری رکھنے کی تلقین کی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button