عراق

عراق کا اربعین کے عظیم الشان اجتماع کے لئے جامع منصوبہ تیار کرنے پر زور؛ پیدل زائرین کی آمد و رفت کو مزید آسان بنانے کی ہدایت

عراق کا اربعین کے عظیم الشان اجتماع کے لئے جامع منصوبہ تیار کرنے پر زور؛ پیدل زائرین کی آمد و رفت کو مزید آسان بنانے کی ہدایت

اربعینِ حسینی کی عظیم الشان پیدل زیارت، جو دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں شمار ہوتی ہے، مؤثر انتظامی ہم آہنگی اور مضبوط بنیادی ڈھانچے کی متقاضی ہے۔

اربعین کے ایام قریب آتے ہی عراق اور مختلف ممالک سے لاکھوں زائرین مقدس شہر کربلا کی جانب روانہ ہوتے ہیں، جس کے باعث ان کی آمد و رفت، قیام اور واپسی کے منظم انتظام کے لئے سکیورٹی اور خدماتی اداروں کی اعلیٰ سطح کی تیاری ناگزیر ہو جاتی ہے۔

عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واع) کے مطابق، اسی سلسلے میں اعلیٰ فوجی و سکیورٹی حکام اور مختلف صوبوں کے ذمہ داران کی شرکت سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

مشترکہ آپریشنز کے نائب کمانڈر اور زیاراتِ میلیونیٰ کی اعلیٰ کمیٹی کے سربراہ قیس المحمداوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زائرین کی بلا رکاوٹ نقل و حرکت اور محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع، مربوط اور لچکدار ٹرانسپورٹ منصوبہ تیار کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے سرحدی گزرگاہوں اور کربلا جانے والے مرکزی شاہراہوں پر سکیورٹی نگرانی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button