ہندوستان :شہدائے کربلا کا دسواں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
ہندوستان :شہدائے کربلا کا دسواں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
ملک بھر میں حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہدائے کربلا کے دسویں کے موقع پر عقیدت و احترام کے ساتھ مجالسِ عزا، نیاز اور سوگواری کا اہتمام کیا گیا۔
اس مناسبت سے امام بارگاہوں، مساجد اور گھروں میں مجالسِ عزا منعقد ہوئیں، جن میں ذاکرین و علمائے کرام نے واقعۂ کربلا کے پیغام، امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی۔
مومنین نے گھروں میں نیاز کا اہتمام کیا، جبکہ مومنات نے شہدائے کربلا کے دسویں کی مناسبت سے نوحہ و مرثیہ خوانی کی۔ مجالس میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے صبر، استقامت اور مصائبِ کربلا کو بھی بھرپور انداز میں بیان کیا گیا۔
اس موقع پر عقیدت مندوں کی زبان پر یہ مصرعہ بھی جاری رہے:
"ہر گھر میں ذکر ہے شہِ تشنہ کام کا،
آج دسواں ہے آپ کے بے کس امام کا۔”
برصغیر کے مختلف شہروں میں بھی مجالسِ عزا، ماتمی جلوس اور دیگر عزائی پروگراموں کا سلسلہ جاری رہا، جہاں عزاداروں نے امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔




