عراق

عراقی وزیرِاعظم کی اربعین حسینیؑ کے لیے خصوصی ہدایات

عراقی وزیرِاعظم کی اربعین حسینیؑ کے لیے خصوصی ہدایات

زائرین کو بہترین سہولیات، آمدورفت میں آسانی اور سرحدی انتظامات بہتر بنانے پر زور

بغداد: عراق کے وزیرِاعظم علی فاتح الزیدی نے اربعین حسینیؑ کے موقع پر لاکھوں ملکی و غیر ملکی زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ان کی آمدورفت کو مزید منظم و آسان بنانے کے لئے متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیرِاعظم نے "کروڑوں زائرین کی زیارتی خدمات کمیٹی” کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مقدس شہر کربلا میں اربعین کے موقع پر کئے جانے والے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال اربعین کے دوران خدمات کا معیار گزشتہ برسوں سے بہتر ہونا چاہیے اور زائرین کی نقل و حرکت کو اس انداز میں منظم کیا جائے کہ حکومت کی انتظامی صلاحیتیں نمایاں ہوں۔

انہوں نے تمام وزارتوں، بلدیاتی اداروں اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مکمل باہمی تعاون کے ساتھ زائرین کی آمدورفت اور واپسی کے لئے مناسب تعداد میں ٹرانسپورٹ کا انتظام یقینی بنایا جائے۔

رپورٹ کے مطابق، وزیرِاعظم نے مواکب کے لئے بجلی، ایندھن، طبی سہولیات، مواصلاتی نیٹ ورک کی مضبوطی اور میڈیا کوریج کے مؤثر انتظامات پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے سرحدی حکام کو حکم دیا کہ بیرونِ ملک سے آنے والے زائرین کے داخلے کے عمل کو زیادہ سے زیادہ آسان بنایا جائے، تاکہ وہ عراق کی بہترین میزبانی اور حسنِ انتظام کا مثبت تاثر اپنے ساتھ لے کر جائیں۔

ان اقدامات کا مقصد سرحدوں اور شاہراہوں پر زائرین کی مشکلات اور انتظار کے وقت میں کمی لانا، جبکہ نجف اشرف سے کربلائے معلیٰ تک اربعین کے پیدل سفر کے دوران خدمات اور سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button