سعودی عرب
سعودی عرب میں شیعیانِ جزیرۂ تاروت کی حسینیہ عبدالرحیم میں محرم کی شب ہائے عزاداری

مشرقی سعودی عرب میں اہلِ بیت علیہم السلام کے عاشقان نے ایامِ محرم کی راتوں میں، قطیف کے شیعہ آبادی والے علاقے جزیرۂ تاروت میں واقع حسینیہ ”عبدالرحیم” میں عزاداری حسینی برپا کی۔
شیعہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سوگواران کی بھرپور حاضری میں منعقد اس روحانی مجلس میں سعودی عرب کے ممتاز عالمِ دین اور خطیبِ اہلِ بیت شیخ علی البقال نے واقعۂ عاشورا کے مصائب اور اس کے پیغامات کو موثر انداز میں بیان فرمایا۔




