علم اور ٹیکنالوجی

ناقص نیند کا قبل از وقت بڑھاپے، افسردگی اور شدید اضطراب سے براہِ راست تعلق

ناقص نیند کا قبل از وقت بڑھاپے، افسردگی اور شدید اضطراب سے براہِ راست تعلق

امریکن اکیڈمی آف سلیپ میڈسن کی ایک نئی تحقیق، جس میں 3 ہزار سے زائد بوڑھے افراد کو شامل کیا گیا، سے معلوم ہوا ہے کہ ناقص معیار کی نیند اور بے خوابی کی علامات کا قبل از وقت بڑھاپے کے احساس اور جسمانی کارکردگی میں کمی سے گہرا تعلق ہے۔

انڈیپنڈنٹ فارسی کے مطابق، تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو افراد خود کو اپنی حقیقی عمر سے زیادہ بوڑھا محسوس کرتے ہیں، ان کی نیند عموماً کم منظم ہوتی ہے اور وہ نیند کی مختلف خرابیوں کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس مسئلے کے نفسیاتی اثرات پہلے کے اندازوں سے کہیں زیادہ سنگین ہیں۔ شدید بے خوابی میں مبتلا افراد میں افسردگی کا خطرہ عام افراد کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ پایا گیا، جبکہ انہیں شدید اضطرابی عوارض کا سامنا ہونے کا امکان 17 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button