عراق

روزِ عرفہ کی زیارت کے لیے عراق کا خصوصی سیکیورٹی و انٹیلی جنس پلان

روزِ عرفہ کی آمد کے ساتھ ہی عراقی سیکیورٹی فورسز نے نجف اور کربلا میں خصوصی سیکیورٹی و انٹیلی جنس منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
یہ اقدامات بالخصوص روضہ ہائے مقدسہ، زیارتی راستوں اور وادی السلام کے اطراف میں نافذ کئے جا رہے ہیں۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان حفاظتی اقدامات کا مقصد زائرین کی جان و مال کا تحفظ، عوامی نظم و ضبط کی برقراری اور روزِ عرفہ کے موقع پر زائرین کی بڑی تعداد کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مختلف صوبوں کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان مکمل ہم آہنگی قائم کی گئی ہے، جبکہ حساس مقامات پر نگرانی اور حفاظتی گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ زائرین پُرامن ماحول میں عبادات اور زیارت انجام دے سکیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button