عراق
کوفہ کے تیسرے پل کی تکمیل میں تیزی؛ نجف اشرف کا اہم منصوبہ افتتاح کے قریب

صوبہ نجف اشرف میں کوفہ کے تیسرے پل کے منصوبے پر جاری تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اس ترقیاتی منصوبے کے مختلف حصے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔
یہ منصوبہ ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور نجف کے مختلف علاقوں کے درمیان آمد و رفت کو آسان بنانے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔
مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق، پل کی تعمیر کا عمل نمایاں پیش رفت کے ساتھ جاری ہے اور مقامی حکام نے اس کے جلد افتتاح اور عوامی استعمال کے قریب ہونے کی اطلاع دی ہے۔




