ایران
ایران میں آئندہ سال ادویات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا

ایران کی فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے اعلان کے بعد معلوم ہوا ہے کہ (ایرانی) سال 1405 میں ادویات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
اس انجمن کے مطابق ادویات کی اوسط قیمت میں 30 سے 70 فیصد تک اضافہ متوقع ہے، جبکہ بعض مخصوص ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
انڈیپنڈنٹ فارسی کی رپورٹ کے مطابق، اس اضافے کا بڑا حصہ درآمدی ادویات سے متعلق ہے، جبکہ پیداوار اور درآمدی اخراجات کا زرِ مبادلہ کی شرح پر زیادہ انحصار اس صورتحال کی اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اسی طرح خام مال کی فراہمی میں مشکلات اور مالی وسائل کی کمی کو بھی ادویات کی قلت میں اضافے کا سبب بتایا گیا ہے۔




