پاکستانخبریں

پاکستان کے بنو میں مہلک خودکش حملہ؛ 15 پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے شمال مغربی علاقہ میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں کم از کم 15 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

اس حملہ نے ایک بار پھر ملک کے سرحدی علاقوں میں بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کو نمایاں کر دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی شب 9 مئی کو خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں افغانستان کی سرحد کے قریب پیش آیا۔

حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی سکیورٹی چوکی کے قریب دھماکے سے اڑا دی، جس کے نتیجے میں شدید جانی نقصان ہوا۔

رائٹرز کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جبکہ ابتدائی اطلاعات میں 12 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔

ادھر روزنامہ “ڈان” نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حملے کے وقت “فتح خیبر” نامی سکیورٹی چوکی میں 18 پولیس اہلکار موجود تھے، جن میں سے 15 جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق زور دار دھماکے کے باعث پوری چوکی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم بعض رپورٹس میں شدت پسند سنی تنظیم “تحریک طالبان پاکستان” کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button