دنیا
قیس سعید کے خلاف تیونس میں وسیع مظاہرے، انقلاب کی روح لوٹ آنے کا دعویٰ
قیس سعید کے خلاف تیونس میں وسیع مظاہرے، انقلاب کی روح لوٹ آنے کا دعویٰ
بہارِ عرب کے پیش رو اول ملک تیونس میں وسیع عوامی مظاہروں کے انعقاد پر حکومت کے مخالف رہنماؤں اور سیاسی شخصیات کی جانب سے ردِعمل سامنے آیا ہے۔
ان ریلیوں میں مظاہرین نے قیس سعید سے اقتدار چھوڑنے اور جمہوری عمل کی طرف لوٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر رساں ادارے «رائٹرز» (Reuters) کی رپورٹ کے مطابق، تیونس کے سابق صدر منصف المرزوقی نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ انقلاب کی روح اس ملک میں واپس آ گئی ہے۔
اسی طرح تیونس کے سابق وزیرِ خارجہ رفیق عبدالسلام نے ان مظاہروں کو آمریت کے مقابل ڈٹ جانے اور جمہوریت کے اصولوں کی حفاظت کا نقطۂ آغاز قرار دیا۔




