صحت اور زندگی
روزانہ 2 کپ سے زیادہ چائے نقصان دہ؟
روزانہ 2 کپ سے زیادہ چائے نقصان دہ؟
ماہرینِ صحت کے مطابق روزانہ 3 سے 5 کپ چائے پینا بیشتر افراد کے لئے محفوظ سمجھا جاتا ہے، جبکہ 2 سے 4 کپ چائے صحت کے لیے فائدہ مند بھی ہوسکتی ہے۔
تحقیق کے مطابق چائے میں موجود کیفین، فلیونولز اور دیگر اجزا دل کی بیماریوں اور ذیابیطس کے خطرات کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
تاہم ضرورت سے زیادہ چائے پینے سے دل کی دھڑکن تیز ہونے، بلڈ پریشر بڑھنے، آئرن جذب ہونے میں رکاوٹ اور بعض ادویات کے اثرات متاثر ہونے جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
طبی ماہرین نے اعتدال کے ساتھ چائے پینے کا مشورہ دیا ہے۔




