امریکہ

ہنٹا وائرس کے بڑھتے خدشات، ۵ ممالک میں نگرانی سخت

ہنٹا وائرس کے بڑھتے خدشات، ۵ ممالک میں نگرانی سخت

عالمی ادارۂ صحت نے ہنٹا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اینڈیز قسم کا یہ نایاب وائرس محدود حد تک انسان سے انسان میں منتقل ہوسکتا ہے۔

نیدرلینڈز کے جھنڈے والے کروز جہاز ایم وی ہونڈیئس پر پھیلنے والی وبا سے اب تک 8 افراد متاثر اور 3 ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ، برطانیہ، امریکہ، سوئٹزرلینڈ اور سنگاپور سمیت کئی ممالک نے نگرانی تیز کر دی ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے۔

ادھر ارجنٹائنا میں بھی ہنٹا وائرس کے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں ماہرین موسمیاتی تبدیلی اور چوہوں کے بڑھتے مسکن کو اس اضافے کی بڑی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button