ایران

ایران میں لال گوشت کے استعمال میں ایک دہائی کے دوران نصف سے زیادہ کمی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ایرانی خاندانوں میں لال گوشت کا استعمال گزشتہ برسوں کے دوران نمایاں طور پر کم ہوا ہے اور اس میں کمی کا رجحان اب بھی جاری ہے۔

اسے معاشی تبدیلیوں اور غذائی عادات میں بدلاؤ کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

سہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مرکزِ شماریات نے اعلان کیا ہے کہ ماہانہ اوسط سرخ گوشت کا استعمال سنہ 2011 میں 2.8 کلوگرام سے کم ہو کر سنہ 2024 میں 1.25 کلوگرام رہ گیا، یعنی یہ مقدار نصف سے بھی کم ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صوبہ مرکزی میں سب سے زیادہ جبکہ ہرمزگان میں سب سے کم گوشت استعمال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button