خبریںلبنان

لبنان میں حضرت مریم مقدس کے مجسمے کی بے حرمتی اور اسرائیلی فوجیوں و سیاست دانوں کی مسجدِ اقصیٰ میں دراندازی

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے لبنان کی سرزمین پر حضرت مریم علیہا السلام کے مجسمے کی توہین کی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی فوجی اس مذہبی مجسمہ کے ساتھ توہین آمیز حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق یہ واقعہ جنوبی لبنان کے ایک مسیحی آبادی والے علاقے میں پیش آیا۔

اسی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس سے پہلے بھی اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مجسمہ کی بے حرمتی جیسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

دوسری جانب مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کنست کے سابق شدت پسند رکن یہودا گلیک یہودی آبادکاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ میں داخل ہوا اور مسجد کی بے حرمتی کی۔

یہ اقدام جمعرات کی صبح سویرے انجام دیا گیا جس کے بعد شدید منفی ردِعمل سامنے آیا۔

رپورٹس کے مطابق ان واقعات نے مقدس مقامات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button