پاکستان
پاکستان: کوہاٹ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
پاکستان: کوہاٹ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں او جی ڈی سی (OGDC) نے تھل بلاک کے بلیٹنگ-1 کنویں سے گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا۔ ترجمان کے مطابق کنواں 4,004 میٹر گہرائی تک کھودا گیا، جہاں سے یومیہ 2 کروڑ 65 لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی۔
یہ منصوبہ مشترکہ وینچر ہے جس میں پی پی ایل، پی او ایل، ایم او ایل اور جی ایچ پی ایل بھی شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس دریافت سے توانائی کی مقامی پیداوار میں اضافہ اور گیس کی قلت میں کمی آئے گی۔




