خبریںدنیا

ہرمز کشیدگی سے عالمی معیشت متاثر، اسٹاک مارکیٹس میں بڑی گراوٹ

مشرق وسطیٰ میں ایران سے جڑی کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز میں توانائی کی ترسیل متاثر ہوئی، جس کے اثرات عالمی معیشت پر نمایاں ہونے لگے ہیں۔ بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی گئی، جسے 2026 کا بڑا مالیاتی جھٹکا قرار دیا جا رہا ہے۔

ادھر خلیجی تیل و گیس تنصیبات کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ ترکی نے مالی دباؤ کم کرنے کیلئے تقریباً 8 ارب ڈالر کا سونا فروخت کر دیا۔ امریکی حکام کے مطابق کشیدگی کے باوجود ہرمز کے راستے توانائی کی ترسیل مکمل طور پر بند نہیں ہوئی، تاہم صورتحال بدستور غیر مستحکم ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button