غیر درجہ بندی

ماہِ مبارک رمضان مشکل حالات میں؛ دنیا بھر میں مسلم اقلیتوں کی عبادت، دباؤ، پابندیوں اور خطرات کے سائے میں

ماہِ مبارک رمضان کے آخری ایام اور عیدالفطر کی آمد کے ساتھ دنیا کے مختلف حصوں میں رہنے والی مسلم اقلیتیں شدید پابندیوں اور خطرات کا سامنا کر رہی ہیں، جو ان کی عبادات اور دینی رسومات کو متاثر کر رہے ہیں۔

بعض ممالک میں یہ دباؤ صرف سماجی یا قانونی حدود تک محدود نہیں بلکہ جسمانی خطرات اور دینی و ثقافتی شناخت کے خاتمے تک پہنچ چکا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی ترکستان میں اویغور مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور فکری پابندیوں کا سامنا ہے۔

میانمار میں روہنگیا مسلمان بدستور ظلم، بمباری اور وسیع پیمانے پر بے گھر ہونے کی حالت میں ہیں۔

کریمیا میں تاتار مسلمان مذہبی پابندیوں کا شکار ہیں، جبکہ سری لنکا میں اسلامی لباس اور حلال خوراک کے استعمال پر دباؤ جاری ہے۔

بھارت میں زکوٰۃ اور صدقات جمع کرنے پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

غزہ اور وسطی افریقہ میں سحری و افطار کے لئے خوراک کی فراہمی ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

یمن میں جنگ اور انسانی بحران کے باوجود مسلمان اپنی دینی روایات کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ویتنام اور کمبوڈیا میں مسلمان معاشی تنگی کا شکار ہیں اور زیادہ تر بیرونی امداد پر انحصار کرتے ہیں۔

افغانستان میں سیکیورٹی اور معاشی مشکلات نے عوام کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے، اور بہت سے خاندان سحری و افطار کے لیے ضروری اشیاء حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کر رہے ہیں۔

نائیجیریہ میں مقامی مسلح گروہوں اور نسلی و مذہبی کشیدگی کے باعث شمالی علاقوں کے مسلمان عدم تحفظ اور رمضان کی رسومات کی ادائیگی میں رکاوٹوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

اسلامی انسانی حقوق کے تحقیقی مراکز اور اقوامِ متحدہ کی ان رپورٹس سے واضح ہوتا ہے کہ ان معاشروں کے لیے ماہِ رمضان صرف عبادت کا وقت نہیں بلکہ صبر، استقامت اور مزاحمت کا بھی امتحان ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button