دنیا

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران جرمنی کی انسانی امداد میں اضافہ

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور بعض علاقوں میں انسانی ضروریات بڑھنے کے پیش نظر جرمنی کی حکومت نے خطے میں انسانی امداد کو وسعت دینے کے لئے ایک نئے منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔

ڈوئچے ویلے فارسی کے مطابق جرمنی کی وزیرِ خارجہ نے دوحہ کے دورے کے دوران اعلان کیا کہ مزید 93 ملین یورو انسانی امداد کے لیے مختص کیے جائیں گے، جس کے بعد مجموعی امداد 188 ملین یورو تک پہنچ جائے گی۔

یہ فنڈز اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین، یونیسف اور بین الاقوامی کمیٹی برائے صلیبِ سرخ کے ذریعہ خرچ کئے جائیں گے تاکہ مشرقِ وسطیٰ کے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی مدد کی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button