پورے پاکستان میں عقیدت و احترام سے امیر المومنین علیہ السلام کا غم منایا گیا
پورے پاکستان میں عقیدت و احترام سے امیر المومنین علیہ السلام کا غم منایا گیا
امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے ایام شہادت میں پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شیعہ نشین شہروں اور دیہاتوں میں امیر المومنین علی علیہ السلام کی عزاداری انتہائی عقیدت و احترام سے کی گئی۔
کراچی میں روایتی انداز سے مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزا برآمد ہوئے۔
اسلام آباد میں بھی تین دن عزاداری کا سلسلہ جاری رہا۔
لاہور میں یوم شہادتِ امام علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس اندرون موچی گیٹ مبارک حویلی سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نماز مغرب سے قبل کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس میں عزدار ماتم اور نوحہ خوانی کر رہے ہیں۔ عزاداروں کشمیری بازار میں سنہری مسجد کے باہر نماز ظہرین ادا کی، نماز کے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہوا۔ جلوس کی برآمدگی سے قبل مجلس عزاء منعقد ہوئی جس میں امام علی علیہ السلام کے فضائل و مصائب بیان کئے گئے۔ جلوس کے روٹ پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
اسی طرح دیگر شہروں اور دیہاتوں میں بھی مجالس عزا اور جلوس برآمد ہوئے۔




