
ترکی پولیس نے افغان پناہ گزینوں کی گرفتاری کے جاری سلسلہ میں درجنوں افراد کو بغیر قانونی دستاویزات کے ملک سے بے دخل کر دیا۔
ترک میڈیا کے مطابق متعدد افغان پناہ گزینوں کو حراست میں لے کر غیر ملکیوں کی واپسی کے مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ اور دیگر بین الاقوامی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدامات ممکنہ طور پر “عدمِ واپسی” (Non-Refoulement) کے اصول کی خلاف ورزی ہو سکتے ہیں۔
افغان میڈیا اور بین الاقوامی ذرائع کی رپورٹس کے مطابق ترکی میں غیر قانونی مہاجرین کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔




