ایرانخبریں

حوزہ علمیہ کے ممتاز محقق اور عالم تشیع کے عظیم عالم علامہ محمدرضا مامقانی کا انتقال

حوزہ علمیہ قم کے ممتاز محقق و مدرس اور عالم تشیع کے عظیم عالم علامہ محمدرضا مامقانی آج صبح 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق آپ آیۃ اللہ شیخ محمدحسن مامقانی اور آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ جعفر کاشف‌الغطاء کی نسل سے تھے اور طویل عرصے تک دینی علوم کی تدریس و تحقیق میں مصروف رہے۔

علامہ محمد رضا مامقانی آیۃ اللہ العظمیٰ میرزا کاظم تبریزی، آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد روحانی، آیۃ اللہ العظمیٰ سید ابوالقاسم کوکبی اور آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمدباقر حجت طباطبائی کے شاگرد رہے۔

آپ کی نمایاں تصانیف میں معجم الرموز والإشارات، تنقیح المقال فی علم الرجال کی تحقیق و استدراک، مقباس الهدایة پر حاشیہ اور مثالب النواصب کی تحقیق شامل ہیں۔ فقہ، حدیث، علمِ رجال اور درایہ کے میدان میں آپ 80 سے زائد علمی آثار چھوڑ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button