
تھائی لینڈ کے شہر ہیٹ ہائے میں ایک 18 سال مسلح نوجوان نے اسکول کے اندر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاتون پرنسپل جاں بحق جبکہ ایک طالبہ زخمی ہو گئی۔
زخمی طالبہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کی وجہ ذاتی رنجش ہو سکتی ہے۔




