یورپ
اسکاٹ لینڈ کی مسجد میں نسل پرستانہ تخریب کاری؛ پولیس کی تحقیقات جاری
اسکاٹ لینڈ کی مسجد میں نسل پرستانہ تخریب کاری؛ پولیس کی تحقیقات جاری
اسکاٹ لینڈ پولیس مشرقی رینفرو شائر میں یوسف مسجد میں ہونے والی تخریب کاری کی تحقیقات کر رہی ہے، جس نے مقامی مسلمان برادری کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارہ اخبار شیعہ نے نیشنل کے حوالے سے بتایا کہ مسجد کے ترجمان اور اسکاٹ لینڈ مساجد ایسوسی ایشن نے اس واقعہ کو بزدلانہ عمل اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کے ایک سلسلہ کا حصہ قرار دیا ہے۔
تحقیقات وسیع پیمانے پر جاری ہیں اور عینی شاہدین سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔