شیعہ مرجعیت
بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی قم میں جشن میلاد پیغمبر اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ اور رئیس مذہب حق شیعہ امام جعفر صادق علیہ السلام منعقد ہوا
بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی قم میں جشن میلاد پیغمبر اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ اور رئیس مذہب حق شیعہ امام جعفر صادق علیہ السلام منعقد ہوا
خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت پر بیت مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ قم میں جشن مسرت منعقد ہوا۔
اس جشن مسرت میں علماء، افاضل، نمائندگان مراجع عظام تقلید، طلاب علوم دینیہ، قومی و سماجی شخصیات اور زائرین کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا سمیت مومنین نے شرکت کی۔
اراکین دفتر نے آنے والے مہمانوں کا پرجوش استقبال کرتے ہوئے انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت کی مبارک باد پیش کی اور امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے جلد ظہور اور مومنین کی سربلندی کی دعا کی۔