یورپ
آسٹریا نے 14 سال سے کم عمر مسلم لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی لگا دی ہے
آسٹریا نے 14 سال سے کم عمر مسلم لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی لگا دی ہے
آسٹریا حکومت ایک ایسے قانون پر غور کر رہی ہے جس کے تحت سرکاری، نجی اور حتی کہ اسلامی اسکولوں میں 14 سال سے کم عمر لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی ہوگی۔
شیعہ نیوز ایجنسی نے کرونا اخبار کے حوالہ سے بتایا کہ اگر یہ قانون منظور ہو گیا تو موسم خزاں میں نافذ العمل ہو جائے گا اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے خاندانوں کو ایک ہزار یورو سے زائد جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
اس تناظر میں اسلامی انجمنوں نے اعلان کیا کہ یہ فیصلہ نہ صرف دینی آزادیوں پر قدغن لگاتا ہے بلکہ مسلمان لڑکیوں کو بھی براہ راست امتیازی سلوک کا نشانہ بناتا ہے۔
انسانی حقوق کے گروپس نے بھی باخبر کیا کہ ایسے قوانین کی منظوری سے آسٹریا میں سماجی بقائے باہمی کی فضا خراب ہوگی۔