عراق
عراق کے صوبہ انبار میں داعش کے تین ارکان گرفتار
عراق کے صوبہ انبار میں داعش کے تین ارکان گرفتار
عراق کی ملٹری انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ انبار میں سنی شدت پسند دہشتگرد گروہ داعش کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واع) کے مطابق، ساتویں ڈویژن کے انٹیلیجنس یونٹس نے سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے کئی آپریشنز کیے۔
گرفتار افراد، جو عدالتی اداروں کو مطلوب تھے، درست معلومات کی بنیاد پر شناخت کے بعد قانونی حکام کے حوالے کر دیے گئے۔ یہ اقدام علاقے میں دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔