عراقی وزارت ٹرانسپورٹ کا خصوصی آپریشن روم؛ عاشورہ اور اربعین زائرین کی خدمت کے لئے وسیع پیمانے پر صلاحیتیں فعّال
عراقی وزارت ٹرانسپورٹ کا خصوصی آپریشن روم؛ عاشورہ اور اربعین زائرین کی خدمت کے لئے وسیع پیمانے پر صلاحیتیں فعّال
ماہ محرم کی آمد اور عاشورہ کی مجالس کے انعقاد کے ساتھ ساتھ لاکھوں زائرین پر مشتمل اربعین زیارت کے قریب آنے پر عراقی وزارت ٹرانسپورٹ نے زائرین حسینی کی نقل و حرکت میں سہولت کے لئے ایک خصوصی آپریشن روم کے قیام، زمینی، ہوائی اور ریلوے نقل و حمل کی وسیع صلاحیتوں کو فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں
محرم کی آمد کے ساتھ ہی عراقی وزارت ٹرانسپورٹ نے حازم الحفاظی کی سربراہی میں عاشورہ اور اربعین کی زیارت کے لئے خصوصی پروگرام کے انتظام اور ان پر عمل در آمد کے لئے وزیر ٹرانسپورٹ رزاق محب السعداوی کی براہ راست نگرانی میں ایک خصوصی آپریشن روم کے قیام کا اعلان کیا۔
سرکاری عراقی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان میثم الصافی نے بتایا کہ محرم سیزن کی تیاریاں مہینوں پہلے شروع ہو گئی تھیں اور وزارت اپنی ذیلی کمپنیوں کی تمام صلاحیتوں کو فعال کر کے زائرین کی خدمت کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے مختلف اسلامی ممالک بالخصوص ایران، پاکستان، بحرین اور خلیجی تعاون کونسل کے بعض رکن ممالک کے زائرین کی بڑی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: عراقی قومی فضائی کمپنی نے اپنے بیڑے بالخصوص وسیع باڈی والے طیاروں سے لیس کر کے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے اور زائرین کی آمد و رفت کے لئے نئے فضائی راستے بنائے ہیں۔
زمینی نقل و حمل کے میدان میں نجی ٹرانسپورٹ کمپنیاں کربلا معلی کے ارد گرد پارکنگ لاٹس کو آراستہ اور منظم کر رہی ہیں اور مسافر کمپنیاں اور وفود محرم اور صفر کے دوران لاکھوں زائرین کو 600 سے زائد سگنل دیکر اور ڈبل دیکر بسوں کے ساتھ لے جانے کے لئے تیار ہوں گی۔
میثم الصافی نے مزید بتایا: اس آپریشن روم میں عراقی ریلوے، فضائی نیویگیشن سروسز، ایئرپورٹس، زمینی اور سمندری نقل و حمل، بندرگاہیں اور دیگر معاون گروپ جیسی کمپنیاں بھی اعلی ترین معیار پر لاجسٹک، تکنیکی اور انتظامی خدمات فراہم کرنے کے لئے حصہ لیتی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان اداروں کے درمیان مسلسل ہم آہنگی اور ان کی کارکردگی کی روزانہ نگرانی اس عظیم مذہبی موقع کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنائے گی۔ پچھلے سال عراقی وزارت ٹرانسپورٹ نے بھی پروگرامز کو احتیاط سے نافذ کر کے عوام اور حکام کا مکمل اطمینان حاصل کیا۔