"امامت غدیر میزان عدالت" کانفرنس لکھنو میں منعقد

لکھنو۔ دفتر نمائندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ لکھنو کے زیر نگرانی کالا امام باڑہ پیر بخارہ میں "امامت غدیر میزان عدالت” کانفرنس منعقد ہوئی۔
کانفرنس کا آغاز مولانا محمد علی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔
بعدہ روضہ امیر المومنین علیہ السلام نجف اشرف کے گنبد مبارک کے "پرچم غدیر” کی زیارت کرائی گئی۔
کانفرنس میں جناب سید نجم الحسن نجمی سربراہ توحید المسلمین ٹرسٹ لکھنو، مولانا سید فرید الحسن پرنسپل جامعہ ناظمیہ لکھنو، مولانا انتخاب حسین زیدی مظفر نگر، مولانا سید رضا حیدر زیدی پرنسپل حوزہ علمیہ حضرت غفرانمآب لکھنو، پروفیسر عباس علی مہدی وائس چانسلر ایرا میڈیکل یونیورسٹی لکھنو، آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے نمایندہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی الغروی نے تقاریر کیں۔
مولانا سید ظفریاب حیدر حیدرآباد نے روضہ امیر المومنین امام علی علیہ السلام نجف اشرف کا پیغام پڑھا اور اپنے تاثرات پیش کئے۔

کانفرنس میں دینی، تعلیمی، فلاحی و دیگر خدمات میں مصروف چند شخصیات کی قدردانی کی گئی، جن میں حکیم خاور نواب صاحب، جناب سید نجم الحسن نجمی صاحب، جناب میر حسنین علی خان صاحب اونر فوکس کمپنی، جناب تاجدار صاحب پرنسپل بی یو اسکول، مولانا مکاتب علی خان صاحب، شاعر اہل بیت جناب سرور نواب صاحب وغیرہ
واضح رہے کہ سو سال سے زیادہ عرصہ سے جلوس عماری اور دیگر عزائی خدمات بڑا گاؤں شاہ گنج میں انجام پا رہی ہیں۔ لہذا قدردانی کرتے ہوئے "پرچم غدیر” بڑا گاؤں شاہگنج کے امام بارگاہ میں نصب ہونے کے لئے بھیج دیا گیا۔
دعائے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف پر کانفرنس کا اختتام ہوا۔