امریکہ

گوترش: ایران اور اسرائیل کے حملے فوراً بند کیے جائیں، یہی مشرقِ وسطیٰ میں امن کا واحد راستہ ہے

گوترش: ایران اور اسرائیل کے حملے فوراً بند کیے جائیں، یہی مشرقِ وسطیٰ میں امن کا واحد راستہ ہے

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل، آنتونیو گوترش نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری حملوں کو فوراً روکنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر بمباری اور ایران کی طرف سے تل ابیب پر میزائل حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔

گوترش نے کہا کہ خطے میں امن قائم کرنے کے لیے تشدد کو ختم کر کے اسے سفارتکاری اور بات چیت سے بدلنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button