افغانستان
افغانستان کی نصف آبادی کو فوری انسانی امداد کی ضرورت
افغانستان کی نصف آبادی کو فوری انسانی امداد کی ضرورت
ریلیف ویب کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق؛ اس سال افغانستان کی نصف آبادی کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ افغانستان میں 22.9 ملین افراد جن میں 5.7 ملین خواتین اور 5 ملین مرد شامل ہیں، انتہائی خطرے کی حالت میں ہیں۔
امدادی بجٹ میں 2.42 بلین ڈالر سے 1.62 بلین ڈالر تک کمی نے اہم خدمات کی فراہمی کو شدید حد تک محدود کر دیا ہے۔
امریکی مالیاتی امداد کی معطلی سے امداد حاصل کرنے والوں کی تعداد 16 ملین 8 لاکھ سے کم ہو کر 12 ملین 5 لاکھ رہ گئی ہے۔
اس مالی بحران کے تناظر میں صحت اور غذائیت کے مراکز کو بند یا معطل کر دیا گیا ہے اور امدادی خدمات کو کم کر دیا گیا ہے۔
صورتحال سے 80000 حاملہ خواتین اور بچوں سمیت 1 ملین 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔