احمدآباد میں ایئر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ حادثہ کا شکار، 241؍ مسافر جاں بحق
احمدآباد میں ایئر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ حادثہ کا شکار، 241؍ مسافر جاں بحق
احمد آباد سے لندن جانے والے طیارے میں 242؍مسافر سوار تھے۔ یہ ٹیک آف کےفوراً بعد رہائشی علاقے میں کریش ہو گیا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ پولیس کے مطابق کسی کے بچ جانے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ تاہم، ایک مسافر معجزاتی طور پر زندہ ہے۔ اسے اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ دیگر مسافروں کی تلاش جاری ہے۔
گجرات کے احمدآباد میں ایئر انڈیا کا ویماگ بوئنگ ڈریم لائن 787؍ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ طیارہ احمدآباد سے لندن جارہا تھا اور اس میں 242؍ مسافر سوار تھے۔
احمد آباد کے علاقے میگھانی نگر میں آگ کے بڑے شعلے دیکھے گئے۔ اسی دوران سیاہ دھوئیں کے بادل دور سے دیکھے جا سکتے تھے۔ پولیس کے مطابق اس میں سوار تمام مسافر جاں بحق ہو گئے۔ طیارہ ائیر کسٹم کارگو آفس کے قریب گرکر تباہ ہوا جو ائیر پورٹ کیپس سے متصل ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ دردناک حادثہ سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ہوا ہے۔ یہ ٹیک آف کےفوراً بعد رہائشی علاقے میں کریش ہو گیا۔جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔