شیعہ مرجعیت

ہمارے نوجوان جس فیلڈ میں قدم رکھیں، اس کے ماہر بنیں تاکہ ملک و ملت کی ضرورت بنیں بوجھ نہیں: مولانا سید اشرف الغروی

ہمارے نوجوان جس فیلڈ میں قدم رکھیں، اس کے ماہر بنیں تاکہ ملک و ملت کی ضرورت بنیں بوجھ نہیں: مولانا سید اشرف الغروی

لکھنو۔ ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ میں ممتاز نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے والے طلاب و طالبات کی تجلیل و تکریم کے لئے دفتر نمائندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ، باب النجف، سجاد باغ کالونی میں جلسہ تجلیل و تکریم منعقد ہوا۔
جلسہ تجلیل و تکریم کا آغاز مولانا محمد علی نے حدیث کساء سے کیا، بعدہ مولانا سید محمد حسین رضوی، مولانا سید محمد عباس اور مولانا سید علی ہاشم عابدی نے تقاریر کی۔ آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے نمایندہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی الغروی صاحب قبلہ نے کا طلاب و طالبات کو امتیازی نمبروں سے کامیابی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں مزید حصول علم کی تشویق فرمائی۔
مولانا سید اشرف علی الغروی نے فرمایا: ہمارے نوجوان جس فیلڈ میں قدم رکھیں، اس کے ماہر بنیں تاکہ ملک و ملت کی ضرورت بنیں بوجھ نہیں۔
نمایندہ مرجع تقلید نے مرجع تقلید کے پیغام کو ذکر ہوئے فرمایا: ہمارے نوجوانوں کو عصری اور دینی تعلیم سے آراستہ ہونا چاہیے تا کہ جہاں رہیں دین و مذہب کی تبلیغ اور دفاع کریں۔
جلسہ تجلیل و تکریم میں لکھنو و اطراف لکھنو کے ممتاز طلاب و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button