خبریںہندوستان

پورے ہندوستان میں انتہائے عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے یوم ولادت امام حسین علیہ السلام منایا گیا

2 شعبان سے دیر رات 3 شعبان تک محافل مقاصدہ، جلوس ہائے مسرت اور نذر کا سلسلہ جاری رہا

محسن انسانیت، امام الاحرار، سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت پورے ہندوستان میں انتہائے عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منایا گیا۔

ہندوستان کے پائتخت دہلی کی تاریخی درگاہ شاہ مرداں، مرکز بتول شاہین باغ، مزار شہید رابع درگاہ پنجہ شریف، امام حسین علیہ السلام کمیونٹی سینٹر، امام بارگاہ سیکٹر 50 نوئیڈا، مسجد باب العلم سمیت پورے شہر اور اطراف میں مومنین نے محافل مقاصدہ اور نذر کا اہتمام کیا۔

ممبئی میں خوجہ شیعہ اثنا عشری جامع مسجد، مغل مسجد، امامیہ مسجد، امام باڑہ زینبیہ سمیت دیگر محافل و امام بارگاہ میں محافل مقاصدہ اور نذر کا اہتمام کیا گیا۔

حیدرآباد دکن میں مساجد، عاشور خانوں اور مومنین کے گھروں میں محافل منعقد ہوئی اور نذر کا اہتمام کیا گیا۔

شہر لکھنو میں مرکزی محفل شبیہ روضہ کاظمین میں منعقد ہوئی، شیعہ حسینی فنڈ کی جانب سے شیعہ کالج میں گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی عام دسترخوان کا اہتمام کیا گیا۔ اسی طرح امام باڑہ میرن صاحب مرحوم سے جلوس مسرت برآمد ہوا۔ اس کے علاوہ مساجد، امام بارگاہوں اور مومنین کے گھروں میں محافل منعقد ہوئیں اور نذر کا اہتمام ہوا۔

اسی طرح ملک کے تمام شیعہ نشین علاقوں میں محافل مقاصدہ کا انعقاد اور نذر کا اہتمام کر کے یوم ولادت امام حسین علیہ السلام منایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق نہ صرف شیعہ بلکہ غیر شیعہ بلکہ غیر مسلموں نے بھی امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادت منایا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button