اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

اگر امام جماعت عادل ہو اور اس سے کوئی فسق صادر ہو جائے تو صرف توبہ کر لینے سے اس کی عدالت بحال ہو جائے گی: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور ہفتہ 10 رجب الاصب 1446 ہجری کو منعقد ہوا جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے امام جماعت کی عدالت کے سلسلہ میں فرمایا: اگر امام جماعت عادل ہو اور اس سے کوئی فسق صادر ہو جائے تو معتبر اور خاص روایات کی بنیاد پر اور شاید اس پر تمام فقہاء کا اتفاق ہو کہ صرف توبہ کر لینے سے اس کی عدالت بحال ہو جائے گی۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لیکن کیا واقعی اس کی عدالت بحال ہو جائے گی یہ الگ بات ہے لیکن شارع نے ایسے شخص کو عادل بتایا ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے‌۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں.

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button