اختلاف امت کا معنی ایک دوسرے کے یہاں آنا جانا اور تبادلہ خیال ہے نہ کہ آپس میں لڑائی کرنا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل 23 جمادی الاول 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی حدیث "میری امت کا اختلاف رحمت ہے۔” اور دوسری جانب قرآن کریم کا ریسمان الہی کو تھامنے اور متفرق نہ ہونے کی تاکید کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اختلاف کے دو معنی ہیں کہ جن میں پہلا معنی "نزاع” اور لڑائی کے ہیں اور یہ معنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی حدیث کے نہیں ہیں۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لیکن دوسرا معنی ایک دوسرے کے یہاں آنا جانا ہے۔ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے زور دیتے ہوئے فرمایا: مثلا احادیث میں، زیارت جامعہ کبیرہ اور زیارت امام حسین علیہ السلام میں آیا ہے "مختلف الملائکۃ” کہ اس عبارت کا معنی یہ ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی قبر مبارک ملائکہ کے رفت و آمد کی جا ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اختلاف امت کا معنی ایک دوسرے کے یہاں آنا جانا ہے اور تبادلہ خیال ہے۔ اور یہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ اسلام نے ہر ایک کو فکر سمیت تمام پہلوؤں میں آزادی دی ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔