
بین الاقوامی الیکٹرانک اخبار "صحرا رپورٹرز” نے ایک خصوصی رپورٹ کے دوران افریقی جمہوریہ نائجیریا کے شمال مغرب میں واقع ریاست سوکوٹو میں "لیکور اوا” نامی ایک نئی دہشت گرد تنظیم کے وجود میں آنے کی خبر دی۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی تنظیم مقامی کمیونٹیز پر عائد ٹیکس اور ڈیوٹیز کو اپنے مالیاتی ذرائع میں سے ایک کے طور پر لے گی۔
واضح رہے کہ اس تنظیم کی ملیشیاؤں نے پڑوسی علاقوں میں جانے سے پہلے اپنے زیر تسلط علاقوں میں اڈے قائم کر لئے ہیں اور وہ نوجوانوں کو اپنے علاقے کی جانب راغب کرنے کے لئے مغربی تہذیب اور جمہوری نظام حکومت کی تبلیغ اور اس کا غلط استعمال کرتے ہیں۔
آخر میں یہ واضح رہے کہ "لیکور اوا” تنظیم کا سب سے پہلے باضابطہ اعلان سکوٹو اسٹیٹ کے ڈپٹی گورنر ادریس محمد جبیر نے گزشتہ جمعہ کو نائجیرین ڈیفنس کالج کے طلباء سے اپنی تقریر میں کیا تھا۔




