ایشیاءخبریںدنیا

فلپائن میں طوفان ٹرامی کی تباہ کاریاں، ۱۱۶؍ افراد ہلاک، لاکھوں متاثر

فلپائن میں ٹرامی طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں ۱۱۶؍ افراد ہلاک اور ۶۰؍ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) کے مطابق، ۳۹؍ افراد اب بھی لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ طوفان کے باعث گزشتہ دو ماہ سے جاری موسلادھار بارشوں نے ملک کے اکثر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔

ٹرامی، جو اس سال فلپائن میں آنے والا گیارہواں طوفان ہے، نے لوزون جزیرے، خاص طور پر بیکول اور کیلابارزون کے علاقوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ طوفان نے مرکزی اور جنوبی فلپائن کے کئی علاقوں میں شدید سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے جیسے واقعات کو جنم دیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سیلاب نے شاہراہوں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس سے آمد و رفت میں رکاوٹیں پیدا ہوگئی ہیں اور کئی علاقے محصور ہوگئے ہیں۔

متاثرہ افراد کھانے اور صاف پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں، جبکہ کئی علاقوں میں اب بھی بجلی کا بحران برقرار ہے۔ حکام امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، لیکن طوفان کے اثرات سے مکمل بحالی میں وقت درکار ہوگا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button