ایشیاءخبریںدنیا

بنگلہ دیش میں طلباء پھر سڑکوں پر، صدر سے استعفی کا مطالبہ

ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش میں طلباء ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور اب کی بار صدر سے استعفی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق طلباء صدر محمد شہاب الدین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور گذشتہ روز سیکڑوں طلباء نے صدارتی محل کے باہر احتجاج کرتے ہوئے صدر سے استعفی کا مطالبہ کیا۔

صدر شہاب الدین نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے پاس سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفی سے متعلق کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے جبکہ 5 اگست کو اپنی تقریر میں صدر نے دعوی کیا تھا کہ شیخ حسینہ واجد نے استعفی جمع کرا دیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق صدر کے بیان کے بعد شیخ حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء پھر سڑکوں پر آگئے اور صدر سے استعفی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے قانونی مشیر ڈاکٹر آصف نذرل نے کہا کہ صدر نے ایک متضاد بیان دیا ہے ان کے پاس شیخ حسینہ کے استعفی کی دستاویز نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button