Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاپاکستانخبریں

عوام پر ظلم و بربریت میں پنجاب حکومت نے اپنے سیاسی باپ آمر ضیاءالحق کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے فیصل آباد میانوالی اور جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں میں مہنگائی بے روزگاری اور عوامی حق رائے دہی پر ڈاکہ زنی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر جو ظلم و بربریت کی ہے اس نے ان کے سیاسی باپ آمر جنرل ضیاء الحق کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،یہ دنیا مکافات عمل کا گھر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آل شریف کو اس ظلم و بربریت کا جواب دہ ہونا پڑے گا۔ ایک دن ڈکٹیٹرز کی اولادوں کے لئے ضرور عبرت کا دن ثابت ہوگا۔ پنجاب حکومت کے ایسے شرمناک اقدامات اور لاقانونیت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button