اسلامی دنیاخبریںدنیالبنان
لبنان جنگ بندی کی تجویز مسترد کرنا نیتن یاہو کی سنگین غلطی ہوگی: ایمانویل میکرون
فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لبنان جنگ بندی کی تجویز کو امریکہ، اور یوروپی یونین کی حمایت حاصل ہے، اگر نیتن یاہو اس تجویز کو مسترد کرتے ہیں تو یہ ان کی سنگین غلطی ہوگی۔
فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ایک بیان میں کہا کہ اگر اسرائیل کے ذریعے لبنان میں جنگ بندی سے انکار کیا جاتا ہے تو یہ نیتن یاہو کی سنگین غلطی ہوگی، اور خطے میں جنگ زور پکڑتی ہے تو اس کی ذمہ داری نیتن یاہو کو لینی پڑے گی۔مونٹیریل میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میکرون نے بتایا کہ جنگ بندی کی تجویز، کو امریکہ، اور یوروپی یونین کی حمایت حاصل ہے جو نیتن یاہو کے ساتھ مل کرترتیب دیا گیا ہے ۔جو اسے ٹھوس بناتا ہے۔اور اسے مسترد کرنا نیتن یاہو کی سنگین غلطی ہوگی۔