اسلامی دنیاخبریںدنیاشیعہ مرجعیت
مرکز امام علی علیہ السلام کے سربراہ کی آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے ملاقات
امریکہ کے معروف شیعہ مبلغ اور مرکز امام علی علیہ السلام کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ مصطفی آخوند نے قم مقدس ایران میں بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے ملاقات کی۔
حجۃ الاسلام شیخ مصطفی آخوند نے دوران ملاقات امریکہ میں مسلمانوں خصوصا شیعوں کے حالات سے آگاہ کیا اور مرکز امام علی علیہ السلام کی دینی اور تبلیغی خدمات بھی بیان کی۔