Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ایشیاءخبریںدنیاہندوستان

ہندوستان/بہار; نوادہ میں دلتوں کے ۲۱؍ گھر جلا دیئے گئے، ۱۵؍ افراد پولیس کی حراست میں

نوادہ ،بہار میں زمین مافیا نے  زمین پر قبضے  کی مبینہ کوشش میں روی داس اور مانجھی درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے افراد کے ۲۱؍ گھر وں کو جلا دیا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق پولیس نے آتشزنی کے معاملے میں ۱۵؍ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد میں سے ایک شخص، جو ایس سی کمیونٹی کا رکن ہے، نے رہائشیوں کو دھمکی دی تھی کہ وہ زمین خالی کریں۔

آتشزنی کا یہ واقعہ مفصل پولیس اسٹیشن کے دائرہ کار میں واقع کرشنا نگر مہادلت بستی میں شام تقریباً۶؍ بجکر ۴۵؍ منٹ پر پیش آیا تھا۔ نوادہ کے ضلعی مجسٹریٹ اشیتوش کمار ورمانے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اس معاملے کی تفتیش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق آہستہ آہستہ یہ آگ ۸۰؍ گھروں میں پھیل گئی تھی لیکن جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بدھ کی رات ۱۱؍ بجے فائر بریگیڈ آگ پر قابو پاسکے تھے۔ ضلعی انتظامیہ مبینہ طور پر ایسے افراد کیلئے پناہ گاہوں کا انتظام کر رہی ہے جن کے گھر تباہ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button