Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاپاکستانخبریں

ملتان، اربعین واک کے منتظمین کے خلاف درج ایف آئی آرز خارج کی جائیں، شیعہ علمائے کرام

چہلم امام حسین علیہ االسلام کے موقع پر ملتان میں ہونے والی جھوٹی ایف آئی آرز، بلاجواز مشی واک کو روکنے، خواتین کو ہراساں کرنے و جلوس عزا کے شرکا پر تشدد کرنے کے بعد انتظامیہ کی طرف سے مختلف علمائے کرام مشی واک کے منتظمین کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علما کونسل اور وفاق علمائے شیعہ پاکستان کے رہنما علامہ اختر حسین نسیم، علامہ علی رضا نقوی، علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ ڈاکٹر کاظم نقوی، مولانا علی رضا نجفی، مولانا مظہر عباس، مولانا غلام رضا شاہد نے کہا کہ انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے جو عاشقان حسین محب وطن پاکستانیوں کو اپنا مذہبی فریضہ ادا کرنے سے زبردستی روک رہی ہے۔

چہلم حضرت امام حسین ع میں شرکت کے لئے شیر شاہ اور مظفراباد سے نکلنے والے خواتین و حضرات جب پل مظفرآباد پر پہنچے تو ایس او مظفر آباد بشیر جٹ نے اہل کاروں کے ساتھ راستہ روک لیا اور خواتین پر تشدد کیا اور دھاوا بول دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ منتظمین اور علمائے کرام پر چوری اور ڈکیتی کا جھوٹی ایف آئی آر درج کر لی۔ اس گھٹیا عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ہم حسینی راستے پہ چل رہے ہیں اور یزیدی سوچ رکھنے والے لوگوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے چاہیے اس کے لئے ہمیں اپنا خون ہی بہانا پڑے۔ اگر فوری طور پر ایف آئی آر واپس نہ لی گئی تو ہم باقاعدہ طور پر کسی سخت لائحہ عمل اختیار کرنے پہ مجبور ہو جائیں گے۔

میڈیا کے توسط سے انتظامیہ سے گزارش ہے کہ فی الفور ملتان میں ہونے والی تمام ایف آئی آر خارج کی جائے۔ اس موقع پر بشارت قریشی، ایڈوکیٹ اظہر بلوچ، حسنین بخاری، سید وسیم زیدی، ایڈووکیٹ فہیم جعفر، عون رضا انجم اور نویدبخاری موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button