Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

اگر کوئی شخص سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کسی نامحرم کے ساتھ تعلقات میں حرام میں مبتلا نہ ہو اور معمول کے مطابق تعلق ہو تو کوئی حرج نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور 23 صفر الاحزان 1446 ہجری کو منعقد ہوا، جس میں گزشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے “سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نامحرموں کے ساتھ رابطے میں اگر حرام میں مبتلا نہ ہو” بتاتے ہوئے فرمایا: ان چیزوں کی رعایت کرنا ضروری ہے جو نامحرم سے تعلقات میں حرام میں مبتلا ہونے کا سبب ہیں اور اس سلسلہ میں سوشل میڈیا اور اس کے علاوہ میں کوئی فرق نہیں ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: مثلا اگر کوئی شخص نامحرم کی آواز سنے جو جنسی خواہش ابھارنے کا سبب ہو تو قطعا جائز نہیں ہے۔


آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لہذا نہ عورت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی آواز کو ایسے انداز میں نکالے جس سے مردوں میں جنسی تحریک پیدا ہو اور نہ ہی مرد کو عورت کی آواز سننے کی اجازت ہے اگر اس اآواز کو سن کر اسے جنسی لذت حاصل ہو۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے شرعی شرائط کے پیش نظر اس مسئلے کے عمومی حکم کے سلسلہ میں فرمایا: ورنہ سائبر اسپیس میں نامحرم کے ساتھ تعلقات میں اگر کوئی شخص حرام میں مبتلا نہ ہو اور اس کا تعلق معمول کے مطابق ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے اس علمی جلسہ میں مندرجہ ذیل مباحث بیان ہوئے۔ بدن پر اسمائے الہی اور اسماء مقدسہ کا ٹیٹو بنوانے کا حکم، نکاح دائم اور متعہ کے بعض احکام، حرام مال میں مخلوط حلال مال سے استفادہ کا حکم، خواتین کے لئے ناخن بڑھانے کا حکم، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کے آباء طاہرین کے دین کی وضاحت، نماز جماعت کے بعض احکام، غسل کے بعض احکام، سورہ آل عمران آیت 102 اور سورہ حجرات آیت 14 کی وضاحت، امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے راستے میں انتقال ہو جانے کا ثواب وغیرہ

متعلقہ خبریں

Back to top button