Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

حکم کرنا خدا سے مخصوص ہے شوری کی اس میں گنجائش نہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور 12 صفر الاحزان 1446 کو منعقد ہوا جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سورہ یوسف آیت 40 “إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ” (حکم کرنا صرف خدا سے مخصوص ہے) کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شوری کے احکام کے سلسلے میں فرمایا: اس آیت میں “ان” نافیہ ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ خدا وند متعال کے علاوہ کوئی اور حکم نہیں دے سکتا لہذا شوری کے احکام کی کوئی حیثیت نہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: شوری موضوعات میں دخالت کر سکتی ہے جیسا کہ روایات اور تفاسیر میں ذکر ہوا ہے اور ساتھ ہی یہ ایک علمی مسئلہ ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اختلاف کی صورت میں شوری سے رجوع کرنا اور اجتماعی مشاورت سے کام لینا ٹھیک ہے لیکن شوری میں حکم اور فرض کا تعین ممکن نہیں ہے۔

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے اس علمی جلسہ میں مندرجہ ذیل مباحث بیان ہوئے۔ نذر کے بعض احکام، آیت تطہیر کی وضاحت، کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کے لئے جوتا پہننے کا حکم، اس شخص سے میراث ملنے کا حکم جو خمس نہ نکالتا ہو، سورہ زمر آیت 6 کی تفسیر وضاحت وغیرہ

متعلقہ خبریں

Back to top button